این سی او سی اجلاس؛ اسد عمر نے مزید پابندیاں لگانے کا اشارہ دے دیا

27 Mar, 2021 | 01:37 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:وفاقی وزیر اسد عمر  کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس، اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلی بزریعہ ویڈیو لنک خصوصی شریک ہوئے،اجلاس میں کمشنر اسلام آباد وفاقی دارلحکومت کی نمائندگی کی۔

اجلاس میں پنجاب, خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ این سی او سی میں کورونا سے متعلق مستقبل کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے جاتے ہیں,جو فیصلے کیے گئے ان پر اس طرح عمل نہیں ہورہا جیسے ہونا چاہیے تھا۔ دو ہفتے پہلے کرونا میں اضافہ کی وجہ سے پابندیوں میں اضافہ کیا تھا، کورونا وبا میں پہلے سے زیادہ تیزی آ رہی ہے ،  اجلاس میں کورونا وبا پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ، اسد عمر لوگوں کو شائد اندازہ نہیں کہ ہم کتنی خطرناک وبا کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسد عمر نے خبردار کیا کہ اضافہ اسی طرح ہوتا رہا تو کورونا کیسز پہلی لہر سے زیادہ ہو جائیں گے،  بروقت اقدامات نہ کئے تومزید پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ برطانیہ سے آئی نئی کورونا کی قسم زیادہ خطرناک ہے،تیزی سے پھیلتی ہے، بھارت،بنگلا دیش میں بھی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اسد عمر نے مزید بتایا کہ گزشتہ 5روز میں کورونا تشویشناک مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے،  12دن میں تشویشناک مریضوں کی تعداد میں ایک ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا، شہروں کے اسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے کو پہنچ گئی ہے،  پنجاب ، آزاد کشمیر اور کے پی میں برطانوی قسم کا وائرس پھیل رہا ہے۔

مزیدخبریں