لاہور سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کیلئے بُری خبر

27 Mar, 2021 | 11:47 AM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کیلئے بُری خبر، محکمہ خزانہ نے سکول ایجوکیشن کو مستقبل کے معماروں سے ٹائم سکیل اور مراعات واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو ٹائم سکیل کی بندر بانٹ سے محکمہ خزانہ پر کروڑوں روپے کی ادائیگی کا بوجھ بڑھ گیا، جس پر محکمہ خزانہ نے دوسال کے دوران ٹائم سکیل حاصل کرنیوالے اساتذہ سے مراعات اور عہدہ واپس لینے کا حکم دے دیا، اس سے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی ملی بھگت سے حاصل کیے جانیوالے تمام ٹائم سکیل واپس لیے جائیں گے، گریڈ سولہ، سترہ، اٹھارہ اور انیس کے اساتذہ سے ٹائم سکیل واپس لیا جائے گا، دو ہزار انیس تا دو ہزار اکیس تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم سکیل حاصل کیا، اساتذہ کو ٹائم سکیل کی مد میں حاصل کی جانی والی مراعات بھی واپس کرنا ہوں گی، مراعات کی مد میں محکمہ خزانہ کو 20 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کو تیسرے کوارٹر کا نان سیلری بجٹ جاری کر دیا، نان سیلری بجٹ کی مد میں تین ارب 38 کروڑ 62 لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے۔ 

لاہور کے لیے 14 کروڑ 28 لاکھ 55 ہزار کا بجٹ جاری کیا گیا ہے، نان سیلری بجٹ تمام اضلاع کے سی ای اوز کے ایس ڈی اے اکاؤنٹس میں منتقل کیا گیا، نان سیلری بجٹ سکولوں کے انتظامی معاملات چلانے، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی سمیت دیگر اخراجات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں