ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن اُلٹا پڑ گیا، مارکیٹ سے چینی غائب

شوگر ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن اُلٹا پڑ گیا، مارکیٹ سے چینی غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکبری منڈی (شہزاد خان )شہر کے شوگر ڈیلرز بھی ایف آئی اے کے چھاپوں کیخلاف ڈٹ گئے، شوگر ڈیلرز کی غیر اعلانیہ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی۔

 چار روز سے چینی کی تجارت کا مرکز بابر سنٹر بند ہونے سے اوپن مارکیٹ میں چینی کا شارٹ فال 48 لاکھ کلوتک پہنچ گیا، 50 کلو کا تھیلا 350 روپے سے بڑھ کر 5050 روپے کا ہوگیا، کریانہ فروشوں نے چینی کی فروخت سودا سلف خریدنے کیساتھ مشروط کردی۔ صرف چینی خریدنے کی صورت میں 105 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، چینی کی قلت کیساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے پر شہری سٹپٹا گئے ہیں، شہریوں نے تبدیلی سرکار کو کھری کھری سنا دیں۔

شہریوں نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سٹے بازوں کو پکڑے مگر عوام کو کس بات کی سزا دے رہی ہے؟ چینی کی قلت کیساتھ قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے دیہاڑی دار مزدور طبقہ پس گی، ہفتہ اور اتوار لاک ڈاؤن پالیسی کے باعث ہول سیل مارکیٹ مزید دوروز بند رہے گی، جس کے سبب چینی کا بحران آئندہ ہفتے مزید شدت اختیار کرے گا۔

دوسری جانب   ایف آئی اے نے37 ملزموں کے شناختی کارڈز بلاک کر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ فرانزک کیلئے بھجوا دیئے گئے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، رمضان المبارک میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کے امکان پر ایف آئی اے حرکت میں آئی۔

شوگر مافیا کے مین بروکرز کے خلاف دس ایف آئی آرز درج کیں،   ایف آئی اے نے بروکرز سے 32 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کئے تھے، بروکرز کیخلاف مقدمات درج کرکے ان کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق فرانزک آڈٹ کے بعد شوگر مل مالکان سے رابطوں کی فرانزک شواہد اکٹھے کیے جائیں گے، 16 واٹس ایپ گروپس کا سراغ لگایا گیا۔ واٹس ایپ گروپس 2020ء سے بنائے گئے تھے، ان کی تمام ہسٹری بھی ڈیجیٹل ایویڈینس کے طور پر شامل کی جارہی ہے، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا فرانزک آڈٹ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کرے گا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer