مسجد کے چندہ باکس سے پیسے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

27 Mar, 2020 | 10:08 PM

Read more!

( وقاص احمد ) سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر ایکشن، مزنگ کے علاقے سے مسجد کا چندہ باکس چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے مسجد سے پیسے چوری کرنے والا ملزم فیصل گرفتار کیا گیا۔ ایس پی سول لائنز کیپٹن (ر) دوست محمد نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مزنگ پولیس کو ٹاسک دیا۔

ایس ایچ او مزنگ دیس محمد گجر کی سربراہی میں مزنگ پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے مساجد اور مقدس مقامات کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ شہری معاشرتی برائیوں سے دور رہیں۔

دوسری جانب منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں نامعلوم شخص مسجد غوثیہ ٹیمپل روڈ کے چندہ باکس سے رقم نکالتا دیکھا جا سکتا ہے۔ چور پہلے موقعہ پا کر چندہ باکس توڑتا ہے اور پھر پیسے نکالتا ہے۔

مسجد انتظامیہ نے مزنگ پولیس کو درخواست دے دی۔ پولیس کا کہنا یے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں