سروسز ہسپتال، کورونا وائرس کے 241 مشتبہ مریض زیر علاج

27 Mar, 2020 | 09:09 PM

( زاہد چوہدری ) سروسزہسپتال میں کورونا کے 241 مشتبہ مریض زیرعلاج ہیں، 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد کی پریس کانفرنس، مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ہسپتال کے او پی ڈی بلاک کو مکمل کورونا سینٹر بنا دیا گیا ہے۔

ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کھانسی، زکام اور بخار کی علامات کے حامل مریضوں کی سکریننگ اور علاج کے تمام انتظامات او پی ڈی بلاک میں مکمل کر لئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 241 مشتبہ مریض ہسپتال لائے گئے جن میں سے 4 کے وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چاروں کنفرم مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر افتخار نے بتایا کہ 30 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار ہے جبکہ باقی ماندہ افراد میں وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار مریضوں کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کو تمام تر حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں