پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا مستحق افراد میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان

27 Mar, 2020 | 08:58 PM

Malik Sultan Awan

(علی اکبر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کو 31ہزار آٹے کے تھیلوں کا عطیہ کر دیا،اڑھائی کروڑ روپے مالیت کا آٹا مستحق وضرورت مند افراد میں مفت تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین سنٹرل کمیٹی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔پاکستان فلو ر ملز ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے موثر اقدامات کی تعریف کی۔وفد نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اور عوام سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔وفد نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ آٹے کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نےکہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں ۔آٹے او راشیاء ضروریہ کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں گندم کے وافر ذخائر ہیں ۔فلور ملوں کے لئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا جائزہ لیا جائے گا۔آٹے کی دستیابی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آٹے کے تھیلوں کا عطیہ دینے پرفلو ر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پنجاب برانچ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عبدالرؤف مختار، سابق چیئرمین پنجاب محمدریاض،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور ڈائریکٹر فوڈ پنجاب بھی اس موقع پر موجودتھے۔

مزیدخبریں