ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل سٹورز اور کریانہ کی دوکانیں 8بجے بند کر نے کا حکم

جنرل سٹورز اور کریانہ کی دوکانیں 8بجے بند کر نے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) کرورنا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت کا اور ایک فصیلہ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں گروسری سٹورز،جنرل سٹورز اور کریانہ کی دوکانیں رات 8بجے بند کر دے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کوروناکے اجلاس میں پنجاب بھر میں گروسری سٹورز،جنرل سٹورز اور کریانہ کی دوکانیں رات 8بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ گروسری سٹورز، جنرل سٹورز او رکریانہ دوکانیں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی او ر اس فیصلے پر کل سے عملدرآمد ہوگا -کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی-

وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گڈزٹرانسپورٹ کو نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی- وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہاٹ سپاٹ کی چیکنگ کا نظام سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی حساس علاقوں کی نشاندہی کر کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے-کورونا کیس والے علاقوں میں نقل وحرکت کو محدود کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ آٹے سمیت اشیاء ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے اورغریب افراد کے لئے راشن کا بندوبست کرنے کے حوالے سے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ انتہائی غریب افراد کے لئے معاشی پیکیج تیار کررہے ہیں -وزیرخزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کل اس ضمن میں بریفنگ دے گی-

انہوں نے کہاکہ صوبے میں کورونا وائر س کے ٹیسٹ کے لئے کٹس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے-ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زائرین کی اپنے گھروں میں روانگی کے بعد ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ مراکزکو جراثیم کش سپرے سے صاف کیاجائے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت کوروناوائرس کی روک تھام کی مہم میں جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے پر کمشنرز،آرپی اوز،ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، اسسٹنٹ کمشنرزاورپولیس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے-پاکستان آرمی او ررینجرز کے کردار کو بھی سراہتے ہیں - ڈاکٹروں،نرسوں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں -

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیولنک اجلاس آج منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال،مرض کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-اجلاس میں فوڈ سپلائی چین کے حوالے سے امورپر بھی غور کیا گیا-صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال،ڈاکٹر یاسمین راشد، ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ آفس سے اجلاس میں شرکت کی-

ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیواوراعلیٰ افسران ویڈیولنک کے ذریعے ایس اینڈ جی اے ڈی کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شریک ہوئے-سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری محنت،سیکرٹری فوڈ اور سیکرٹری زراعت نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر ڈیرہ غازی خان، کمشنرملتان اورکمشنر فیصل آباد ڈویژن ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer