(در نایاب) کرونا وائرس کے پیش نظر ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹوں کے ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی میں ایک ماہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، پلاٹ مالکان کو 30اپریل تک وقت دیاجائے گا۔
اس سے قبل زیادہ سے زیادہ تاخیر کے ساتھ ڈویلپمنٹ چارجز کی پہلے قسط سات اپریل تک جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وائس چئیرمین ایس ایم عمران اور ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی باہمی مشاورت کے بعد توسیع کا فیصلہ کیاگیا۔ وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا ہے پوری دنیا میں کرونا کے پیش نظر حالات سنگین ہیں ۔ایل ڈی اے سٹی کے لوکل اور اوور سیز پلاٹ ہولڈرز کو اقساط جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث ڈیڈ لائن میں توسیع ناگزیر تھی۔
ایل ڈی اے سٹی، پلاٹوں کے ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی میں توسیع کا فیصلہ
27 Mar, 2020 | 06:43 PM