ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ایل پی جی دھماکا، ایک اور زخمی چل بسا

شاہدرہ ایل پی جی دھماکا، ایک اور زخمی چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) شاہدرہ میں ایل پی جی ٹینکر دھماکے سے زخمی ہونے والا ایک اور شہری میو ہسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں چالیس سالہ عظیم، تیس سالہ اخلاص، 65 سید سالہ زاہد عباس اور ساٹھ سالہ محمد شریف شامل جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک عورت زرین، افضال اور ناصر ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایل پی جی ٹینکر کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جلد ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔

یاد رہے بدھ کے روز شاہدرہ میں ایل پی جی ٹینکر الٹنےکے بعد زور دار دھماکےسے پھٹ گیا تھا ، آتشزدگی کےباعث ٹریفک وارڈن سمیت دس افراد جھلس گئے تھے،موقع پر کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی جل گئیں۔

پولیس کے مطابق  شاہدرہ موڑ پر ایل پی جی ٹینکر کا ٹائر برسٹ ہوا جس کے باعث ٹینکر الٹ گیا اور پھر زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، موقع پر موجود افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے۔

 آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو اور فائربرگیڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں، جنہوں نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جبکہ امدادی کارروائیوں میں ریسکیو کے 56 اہلکاروں نے حصہ لیا۔