گنگارام ہسپتال: لاہورپولیس کی جانب سےڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف کوسلامی

27 Mar, 2020 | 04:36 PM

سٹی42: گنگارام ہسپتال میں لاہورپولیس کی جانب سےڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کوسلامی دی گئی۔ ڈولفن، ضلعی پولیس کےافسران اور اہلکاروں کی شرکت، تقریب میں ڈاکٹروں کوگلدستے بھی پیش کیے گئے۔
پوری دنیا پرخوف طاری کرنے والا کورونا وائرس، اس وبائی بیماری سےلڑنے والےڈاکٹروں اورعملےکودنیا بھرمیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، ایسے ہی لاہور پولیس نےبھی ان قومی ہیروز کو سلامی دی۔
گنگا رام ہسپتال میں ڈاکٹرزاور پیرا میڈکس سٹاف کی بڑی تعداد بالکونی میں جمع پوئی، جنہیں پولیس افسران اوراہلکاروں نےخراج تحسین پیش کیا،،اس موقع پرایس پی ڈولفن عائشہ بٹ اورایس پی سول لائنزدوست محمد بھی موجود تھے، افسران کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزاپنی زندگیوں کوخطرے میں ڈال کرہمارے لیےکام کررہےہیں۔
کورونا وائرس سےڈرنا نہیں لڑنا ہے، شہری گھروں میں رہ کر اپنے آپ کو محفوظ بنائیں تاکہ اس وبائی مرض کو شکست دی جا سکے۔

مزیدخبریں