امریکا کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو تعاون کی یقین دہانی

27 Mar, 2020 | 04:06 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکی سفیر  نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو خط  لکھ کر تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

امریکی سفیر  نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نام امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز نے مراسلہ میں امریکی سفیر کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے-

امریکی سفیر نے مزید کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو ایمرجنسی کرونا وائرس امداد  کے لئے ترجیحی ملک قرار دیا ہے ،امریکا  پاکستان میں وبائی مرض کی روک تھام کے لئے معاونت کر رہاہے- جبکہ وزیر اعلیٰ  پنجاب کی جانب سے کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں -

یاد رہے  دنیا بھر میں  کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،اب تک اس قاتل وائرس نے دنیا بھر میں 24 ہزار سے جانیں لے لی ہیں،ساڑھے 5 لاکھ کے لگ بھگ مریض مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں 12 سو سے زائد مریض سامنے آئے ہیں ،چھوٹے بڑے تمام ممالک میں لاک ڈائون ہے،پاکستان میں بھی پہیہ جام ہے،بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔

مزیدخبریں