میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری

27 Mar, 2020 | 03:33 PM

Azhar Thiraj

یاور ذوالفقار : احتساب عدالت نے جنگ جیو گروپ کے جیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمان کے جسمانی کا تحریری حکم جاری کر دیا۔


لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ جیو گروپ کے  مالک میر شکیل کے جسمانی ریمانڈ  کا تحریری حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے قانون کے مطابق ملزم میر شکیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، نیب آرڈیننس کی دفعہ 24 کے تحت چیئرمین نیب انکوائری یا انویسٹی گیشن کی سطح پر ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتا ہے،ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ محمد علی کے قانونی وارثان نے میر شکیل کو 22 مئی 1986ء کو مختار عام دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہدایت علی وغیرہ کی 180 کنال اراضی تین جگہوں پر واقع تھی، ہدایت علی وغیرہ کی 33 کنال اراضی نہر پر جبکہ 124 کنال اراضی نہر سے دور واقع تھی،دوران تفتیش اس وقت کے ڈی جی ایل ڈی اور وزیر اعلیٰ نواز شریف کے سیکرٹری کے بیانات مزید تحقیقات کے متقاضی ہیں،نیب تفتیشی افسر پتہ لگائے کہ کیا میر شکیل کو قانون کے مطابق ایگزمپشن پر پلاٹ کئے گئے یا نہیں، ایک پبلک آفس ہولڈر کی جانب سے صوابدیدی اختیار کو بھی ایک طریقہ کار کے تحت استعمال کیا جانا چاہئے۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی استفسار پر میر شکیل کا وکیل اور تفتیشی افسر اس طرح کی ایگزمپشن کی کوئی بھی مثال پیش نہیں کر سکے،سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور نواز شریف کے سیکرٹری کے بیانات کی روشنی میں معاملہ مزید تحقیقات کا متقاضی ہے، میر شکیل الرحمان  کو 7 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا جاتا ہے اور تفتیشی افسر انکوائری سچائی کے اصولوں پر کرے اور حقائق کو سامنے لائے، تفتیشی افسر آئندہ سماعت تک تحقیقات مکمل کرنے کیلئے سر توڑ کوشش بھی کرے۔
 

مزیدخبریں