(عمران یونس)شہربھر میں آٹےکا بحران ختم کرنے کے لئےمحکمہ خوراک نے28مقامات پرسستا آٹا پوائنٹس دوبارہ قائم کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کےپیش نظرجہاں لاک ڈاون کیا گیاوہیں بازاروں میں آٹےکی قلت کا مسئلہ سراٹھانےلگا،ان حالات میں شہریوں کی سہولت کےلیےمحکمہ خوراک نےشہرکے 28 مقامات پر سستا آٹا پوائنٹس قائم کیےہیں،متعلقہ پوائنٹس پرٹرکوں کےذریعےشہریوں کو آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔
بیگم کوٹ،کریم پارک، گلشن راوی،سبزہ زار،وحدت کالونی،جوہرٹاون،چائنہ سکیم،چوہنگ،رائیونڈ،ٹھوکر،شیر شاہ کالونی،ہربنس پورہ،جلو،مانگا،گرین ٹاون،بھٹہ چوک،اسلام پورہ اورشادمان سمیت دیگرمقامات پرپوائنٹس قائم کیےگئےہیں۔
اس سے قبل کورونا وباء کےخطرے کے پیش نظرمحکمہ خوراک نے لاک ڈاون کے دوسرے روز شہرکے 58 مقامات سےسستا آٹا پوائنٹس ختم کر دیئےتھے۔