(یاور ذوالفقار)سیشن کورٹ میں حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عامرحبیب نےدرخواست پرسماعت کی،درخواست گزاروکیل نےموقف اختیارکیا کہ عدالت نےدونوں سوشل میڈیا سٹارز کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دیا تھا،تاہم پولیس حکام نےعدالتی احکامات کےباوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔
وکیل نےمزید آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت کےزمرے میں آتا ہے،وکیل نےاستدعا کی کہ عدالت پولیس کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی اورسوشل میڈیا سٹارزکےخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دے،عدالت نےتمام دلائل سننےکےبعد پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئےسماعت8 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے گزشتہ دنوں ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی،عدالت نے متعقلہ تھانے کو نوٹس جاری کر دئیے۔