گورنر پنجاب کی عوام سے اپیل

27 Mar, 2020 | 01:42 PM

قذافی بٹ: گورنرپنجاب کا جی سی یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر کا دورہ، چودھری محمد سرور نےعوام سے گھروں میں نمازادا کرنےکی اپیل کی۔
کالا شاہ کاکو قرنطینہ سینٹرمیں وی سی جی سی اصغرزیدی نے گورنر پنجاب کوبریفنگ دی، چودھری محمد سرور کاکہنا تھا کہ کورونا ملک اورقوم کےلیےبہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ ایک لمحے کی کوتاہی کسی کی بھی جان کےلیےخطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے متحد ہوکرکورونا کوشکست دینی ہے۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کےخلاف یونیورسٹیزاورڈاکٹرز کا اہم کردار ہے، تمام میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیز میں ٹیلی میڈیسن ہلیپ لائن سنٹرز بھی بنا رہے ہیں۔ پوری قوم ڈاکٹرزاورنرسزسمیت تمام طبی عملےکوسلام پیش کرتی ہے۔ وی سی جی سی یونیورسٹی نےگورنر پنجاب کو بتایا کہ قرنطینہ میں 394سےزائد کمرے ہیں، جن میں تمام انتظامات مکمل کرلیےگئےہیں۔

مزیدخبریں