شاہد سپرا: کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے خواجہ سراء بھی میدان میں آ گئے، خواجہ سراء سوسائٹی کی جانب سے ٹاون شپ کے مختلف علاقوں میں شہریوں میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے خواجہ سراء بھی میدان میں آ گئے ہیں، خواجہ سراء سوسائٹی کی جانب سے ٹاون شپ کے مختلف علاقوں میں شہریوں میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کئے گئے ہیں۔
سماجی راہنما صائمہ خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نجات کے لئے شہریوں کو ماسک دیئے، جو خرید نہیں سکتے، کوشش کی ہے انہیں ماسک اور سینیٹائزر دیا جائے۔سماجی راہنما صائمہ خان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراوں کو سڑکوں پر بھیک مانگنے سے روک دیا ہے۔
اس موقع پر مستحق خواجہ سراوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔