ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش نے رواں برس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

بارش نے رواں برس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)باغوں کے شہر لاہور میں بارش برسنے سے موسم سہانا ہوگیا ،   بارش نے رواں برس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔

مغربی ہواؤں نے لاہور کا رنگ بدل دیا، بارش برسنے سے درجہ حرارت کم ہو گیا، جاتی سردی پھر واپس لوٹ آئی ہے، وقفے وقفے سے جاری بارش نےباغوں کے شہرکے رنگ بدل دیئے، پھول پودے سب نکھر گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  20 اور کم سے کم  14 رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکار ڈ کیا گیا جبکہ ہوا 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں برس کے آغاز میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں ان بارشوں سے موسم سرد ہوا مگر فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ برقرار ہے جبکہ اپریل کے وسط میں بھی بارشیں ہونگی، گزشتہ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔

واسا کی جانب سےبارشی ریکارڈ کے مطابق گزشتہ روز جیل روڈ پر چھ اعشاریہ سات ملی میٹر،ایئرپورٹ کےعلاقےمیں 6.3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ لکشمی چوک میں3 ملی میٹر،مغلپورہ پانچ ملی میٹر اوراقبال ٹاؤن میں چارملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جوہر ٹاؤن میں 5،سمن آباد میں 2 اورفرخ آباد کےعلاقے میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی،جبکہ اندرون شہرمیں3 ملی میٹراور سب سے کم بارش تاج پورہ اوراپرمال میں1 ملی میٹرتک ریکارڈ کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer