بینک صارفین کی موجیں لگ گئیں

27 Mar, 2020 | 11:39 AM

M .SAJID .KHAN

(حسن علی) کورونا وائرس کے پیش نظر بینکنگ سیکٹر کو جزوی طور پر بند کردیا گیا،بڑے شہروں میں اہم مقامات پر بینکوں کی برانچز کھلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پوری دنیا میں وار جاری ہیں، جس کی وجہ سے اجتماعات ،تعلیمی،تفریح اور نصابی سرگرمیوں کو منقطع کردیا گیا ہے جبکہ بینکنگ سیکٹر کو جزوی طور پر بند کردیا گیا،صارفین کی پریشانی کو مدنطر رکھتے ہوئےبڑے شہروں میں اہم مقامات پر بینکوں کی برانچز کھلی ہیں۔

اے ٹی ایم اور آن لائن سروسز بدستور جاری رہیں گی،پرائیوٹ بینکوں کو بینکنگ آپریشن تک محدود کردیا گیا،شہریوں کی سہولت کی خاطر چند برانچزکو کھلا رکھا جائے گا، شیڈول طے کرلیا گیا،بڑے شہروں میں اہم مقامات پر بینکوں کی برانچز کھلی ہیں۔

بینکوں کی کھلی برانچوں میں محدود آپریشن رکھا جائے گا رش کی اجازت نہیں ہوگی،بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں 24 گھنٹے کیش دستیاب ہوگا، اے ٹی ایم کی جراثیم کش سپرے سے صفائی بھی کی جائے گی،صارفین کی سہولت کے آن لائن چارجز بھی ختم کردیئے گئے۔

مزیدخبریں