ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مساجد کوجراثیم سے پاک کرنے کیلئے ایک اور حفاظتی قدم

مساجد کوجراثیم سے پاک کرنے کیلئے ایک اور حفاظتی قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) کوروناوائرس سے بچاؤ  کے لئےشہرمیں لاک ڈاؤن جاری ہے، مساجد کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے قالین اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپلائی چین برقرار رکھنے کے لئےحکمت عملی کا جائزہ لینےکے لئے اجلاس طلب کیا گیا،چیف سیکرٹری اعظم سلیمان، وزیر قانون راجہ بشارت اورآئی جی شعیب دستگیر سمیت متعلقہ افسران نےاجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنرز، آر پی اوز  نےویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

 چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کا کہناتھا کہ  سیکرٹری صحت تمام مقامات کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیں،اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایکسپو سنٹر میں فیلڈ ہسپتال ایک ہفتے میں فعال کر دیا جائیگا،صوبے بھرمیں فیلڈ ہسپتالوں کےلئے مقامات کا تعین مکمل کرلیا۔

مساجد کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئےقالین اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، مساجد میں با جماعت نماز کےلئے صفوں کے درمیان فاصلہ بڑھا دیا جا ئےگا، چیف سیکرٹری نے کا مزید کہناتھا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی روانی میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے،گڈز ٹرانسپورٹ کو پرائیویٹ استعمال کرنے پر سخت کارروائی ہو گی۔

چیف سیکرٹری نےہدایت کی کہ تمام فیلڈ افسران جیلوں کے باقاعدگی سے دورے کریں،جیلوں میں بھی آئسولیشن وارڈز قائم کئے جائیں،پرائیویٹ کار میں مقررہ حد سے زائد افرادکوسفرکی اجازت نہیں،کراچی سے اشیا کی ترسیل کےلئے ریلویز،این ایل سی کو استعمال کرنے کی تجویزپرغور کیاگیا۔

آئی جی شعیب دستگیر  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 50 ہزارنفری کورونا کی روک تھام سےمتعلق ڈیوٹی انجام دے رہی ہے،سینئرممبربورآف ریونیو میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پولیس فورس کو ماسک، سینی ٹائزر جلد فراہم کردیئے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer