سٹی42: شہر لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہوگئی، وائرس سے ایک اور ہلاکت ہوگئی، مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہوگئی ہے، وائرس سے ایک اور ہلاکت ہوگئی جس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ٹاؤن شپ کا 75 سالہ رہائشی کورونامیں مبتلا ہونے کے باعث دم توڑ گیا، گزشتہ روز بزرگ شہری کے ٹیسٹ کیلئے گھر سے ہی نمونہ لیا گیا تھا، لاہور میں کورونہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 تک جا پہنچی ہے۔
جبکہ شہریوں میں کورونا وائرس کی منتقلی تیز ہوگئی، کرونا میں مبتلا سیکڑوں افراد اب بھی ہمارے درمیان موجود لیکن تاحال ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری اعداد و شمار میں شامل نہ ہوسکے۔شہر میں اس وقت کورونا سے اموات کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی سرکاری طور پر تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے ۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 405 ہوگئی ہے اور سرکاری طور پر صوبے میں تین اموات کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نےعوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔