وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کیلئے بڑی خبر سنا دی

27 Mar, 2020 | 09:18 AM

Shazia Bashir

 سٹی42: وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کیلئے بڑی خبر سنا دی ہے،  بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، صارفین کے بلوں کی تاریخ میں7 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اپریل تک صارفین جرمانہ کے بغیر بلوں کی ادائیگی کر سکیں گے، گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے اور وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

پاور ڈویژن نے ہدایت جاری کی ہیں کہ سات اپریل تک توسیع پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

دوسری جانب   صرف گھریلو صارفین اپنے بلوں کی تصحیح اور اقساط کروا سکیں گے، لیسکو نے کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے سرکل سطح پر افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں، کمپنی کے ناردرن سرکل کے کمرشل اور صنعتی صارفین سرکل آفس سگیاں سے رجوع کریں گے۔

 جبکہ سینٹرل سرکل کے صارفین شاہ پور ڈویژن آفس چوہنگ میں جائیں گے، اسی طرح ایسٹرن سرکل کے صارفین شالامار میں سرکل آفس سے رجوع کریں گے جبکہ ساوتھ سرکل کے صارفین کوٹ لکھپت ڈویژن میں اپنے معاملات درست کروا سکیں گے۔

مزیدخبریں