دفعہ144 کی خلاف ورزی پر 6600 افراد گرفتار

27 Mar, 2020 | 08:46 AM

Sughra Afzal

کوئنز روڈ (علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر ذخیرہ اندوزی اور دفعہ144 کی خلاف ورزی پر 2454 مقدمات درج کرکے 6600 سے زائد افراد کوحراست میں لیا گیا جبکہ126 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمے درج کیے گئے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 99 جبکہ دفعہ  144کی خلاف ورزی کے 3464 مقدمات درج کیے گئے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات میں 6600 افراد کو حراست میں لیا گیا، حراست میں لئے گئے افراد میں سے 100 سے زائد کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا، ذخیرہ اندوزی کے 99 مقدمات درج کرتے ہوئے 126  ملزمان کو حراست میں لیا  گیا۔

آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ فیلڈ ڈیوٹی پر متعین افسر و اہلکاروں کو فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر سمیت دیگر حفاظتی سامان کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہو نی چاہیئے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے190 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے، اب تک یہ   قاتل وائرس  23 ہزار سےزائد افراد  کی جانیں لے چکا ہے۔

پاکستان کو بھی کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، وائر س سے ایک اور مریض جاں بحق، ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد 9 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1200 ہوگئی۔

مزیدخبریں