کورونا وائرس کی تباہیاں‘ ثریا ملتانیکر کا قوم کو ایک ہوجانے کاپیغام

27 Mar, 2020 | 08:24 AM

Shazia Bashir

(زین مدنی ) پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ثریا ملتانیکر نے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے دوران قوم کوایک ہوجانے کا پیغام دیا ہے۔

 صدارتی ایوارڈ یافتہ گائیکہ ثریا ملتانیکر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے، ہم سب ایک قوم بن جائیں۔

 کورونا کی وجہ سے مشکل وقت ہیں ہر گز گھروں سے نہ نکلیں ہم نے پاکستان میں زلزلے اور سیلاب کے وقت بھی ایک قوم بن کر مشکل گھڑی کا بہادری سے مقابلہ کیا تھا، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

 اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں، صفائی کا خیال رکھیں، ہاتھ نہ ملائیں، ثریا ملتانیکر نے کہا کہ میں بنیادی طور پر کلاسیکل سنگر ہوں۔ جن سے ہم نے موسیقی کے اسرار و رموز سیکھے۔

 اب ایسی ہستیاں نہیں رہیں، اب حالات بدل چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ موسیقی کواب وہ عروج حاصل نہیں، جو ماضی میں تھا۔

مزیدخبریں