ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوت سماعت وگویائی سے محروم افراد کیلئے مدیحہ افتخار کی خصوصی ویڈیو

قوت سماعت وگویائی سے محروم افراد کیلئے مدیحہ افتخار کی خصوصی ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار نے قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کیلئے ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔

انسٹا گرام پرشیئر کی جانے والی ویڈیو میں مدیحہ نے بولنے کے علاوہ اشاروں کی زبان میں ایسے افراد کو پیغام پہنچایا کہ کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے انہیں کیا کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے، صرف چند احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے ہم اپنے علاوہ دوسروں کو بھی اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے کم از کم 20 سیکنڈز تک بار بار دھوئیں۔

View this post on Instagram

I am Madiha Iftikhar Corona virus se bachao humare hath mein hey. Apne hathon ko sabun or pani se kam az kam 20 seconds tak bar bar dhoyen. Na haath milayein or ma galle mille Plz stay at home. Hum se hey Pakistan. This is a public service message for covid-19 through sign language for those people who are deaf and mute. . . . Concept designed by @shizzlemeerza ❤ #madihaiftikharofficial #madihaiftikhar #publicservicemessage #pakistantelevision #deafandmute #speacialneed #disablepeople #pakistandeafcommunity #internationaldeafcommunity #covid19 #coronavirus #signlanguage #psl #palistansignlanguage #quarantine #stayhome #washhands #nohamdshake #socialdistance #nohugs #keepclean

A post shared by Madiha Iftikhar Official (@madihaiftikharofficial) on


مدیحہ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی سے بھی ہاتھ ملائیں اور نہ ہی گلے ملیں۔ خیال کریں کہ اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو بھی بالکل ہاتھ نہ لگائیں، اداکارہ نے کھانسی، زکام یا سانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوری طورپرطبی معائنہ کروانے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ تو آئیں ہم سب مل کر ان احتیاطی تدابیر پرعمل کریں کیوں کہ ہم سے ہے پاکستان۔

Shazia Bashir

Content Writer