ماہرہ خان کے پسندیدہ شاعر کون؟

27 Mar, 2020 | 07:23 AM

(زین مدنی )معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں اپنے پسندیدہ شاعر کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پسندیدہ شاعر ساحر لدھیانوی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرماہرہ نے بتایا کہ یہ عجیب بات ہے کہ وہ دوران سفر بہت سی اہم چیزوں کو اپنے ساتھ رکھنے کی عادت کو ختم کرچکی ہیں لیکن موم بتی رکھنے کی عادت سے وہ چھٹکارا پانے سے قاصر رہیں۔ماہرہ نے بتایا کہ وہ برسوں سے دوران سفر اپنے ساتھ موم بتی ضرور رکھتی ہیں.

انسٹاگرام پر ماہرہ نے موم بتیوں اور ساحر لدھیانوی کے شعری مجموعے کی ایک دلکش تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی اپنے پسندیدہ شاعر کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔انہوں نے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کے شعری مجموعے تلخیاں کو اپنی پسندیدہ کتاب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سفر کے دوران یہ کتاب ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہے۔

مزیدخبریں