ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامن ویلتھ گیمز2018ء،قومی ریسلنگ ٹیم کاتربیتی کیمپ اختتامی مراحل میں داخل

کامن ویلتھ گیمز2018ء،قومی ریسلنگ ٹیم کاتربیتی کیمپ اختتامی مراحل میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز2018ء کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کاتربیتی کیمپ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکاہے۔

نیشنل کوچنگ اینڈٹریننگ سنٹرنشترپارک میں چھ ماہ سےجاری کیمپ میں 42 ریسلرز شریک ہیں جن میں سےچھ ریسلرزکامن ویلتھ گیمزکاحصہ ہونگے۔ قومی ریسلنگ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا میں ہونے والی گیمزمیں مختلف کیٹیگریزمیں شرکت کریگی۔

ریسلنگ ٹیم سہیل رشید اور اولمپیئن محمدانورکی زیرنگرانی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹیم میں محمدبلال، محمدانعام، عبدالوہاب، محمداسد، محمدعمیر اور طیب رضا شامل ہیں۔ قومی ٹیم فیڈریشن کےصدرچوہدری عبدلمنان اورسیکرٹری ارشد ستار کےہمراہ چھ اپریل کو آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ روانہ ہوگی۔