مئیرلاہور کی زیرصدارت تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ریگولیشنز آفیسرز کا اجلاس

27 Mar, 2018 | 06:02 PM

عطاءسبحانی
Read more!

وقار گھمن:مئیر لاہور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ہاتھ دھو کر پیچھے پڑگئے۔ریگولیشنز آفیسرز کو تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آخر حد تک جانے کی ہدایات دیں۔

ٹاون ہال میں مئیر لاہور مبشرجاوید کی زیرصدارت ریگولیشنز آفیسرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم او ریگولیشنز سید علی عباس بخاری سمیت زونز کے ریگولیشن آفیسرز شریک ہوئے۔میئرلاہور نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ مجھے شہر میں کہیں بھی تجاوزات نہیں چاہئیں۔مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ کسی کی نہ مانو تجاوزات ختم کرو۔مئیرلاہور کی ریگولیشن آفیسرز کو تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آخر حد تک جانے کی ہدایات۔

مزیدخبریں