(عثمان علیم)حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے40 لاکھ طلبہ و طالبات کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ گزشتہ ایک سال سے پیف سکولوں میں داخل کیے گئے طلبہ و طالبات کے بقایا جات ابھی تک پیف پارٹنرز کو ادا نہیں کیے گئے جس پر پروگریسو سکول ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔سروسز ہسپتال کے عملے کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن بھی حکومت کی جانب سے عدم ادائیگیوں کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئی ہے جس کے باعث 40 لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔پروگریسو سکول ایسوسی ایشن نے پیف سکولوں کے طلبا کے بقایاجات ادا نہ کرنے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کا اعلان کردیا۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔اغوا کاروں کا مغوی شہری پر دل دہلا دینے والا تشدد، فوٹیج سٹی42 کو موصول
مزمل اقبال صدیقی کا کہنا ہے کہ لاکھوں طلبا کے ماہانہ اخراجات پیف پاٹنرز خود برداشت کر رہے ہیں۔ مالی مشکلات کی وجہ سے پیف سکولوں کے سربراہان سکول بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔تعلیمی ادارے بند کرکے مظاہرے کیے جائیں گے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔کرم ہوگیا، میں مدینے چلا
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پیف کی ناقص پالیسی کا نوٹس لیں۔