ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اغوا کاروں کا مغوی شہری پر دل دہلا دینے والا تشدد، فوٹیج سٹی42 کو موصول

اغوا کاروں کا مغوی شہری پر دل دہلا دینے والا تشدد، فوٹیج سٹی42 کو موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ سے لین دین کے تنازع پر اغوا ہونے والے شہری پر اغوا کاروں کے وحشیانہ تشدد کی ویڈیو مںظر عام پر آگئی ہے لیکن اس کے باوجود سی آئی اے پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔

خبر پڑھیں۔۔۔سروسز ہسپتال کے عملے کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

تفصیلات کے مطابق فرحان نامی شہری کے اغوا کا مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں جنوری میں درج کیا گیا جس کے بعد مقدمہ کی تفتیش سی آئی اے پولیس کے سپرد کر دی گئی۔ نامعلوم اغوا کاروں کی جانب سے رسی کے ساتھ باندھ کر الٹا لٹکا کر ڈنڈوں کے ساتھ مارنے کی ویڈیو گھر والوں کو بھجوائی گئی ہے جس میں تشدد واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔لیڈی ہیلتھ ورکر دھرنے میں جاں بحق، مال روڈ پر کہرام مچ گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ فرحان پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا اور مختلف لوگوں سے لین دین کے معاملات چل رہے تھے۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔کرم ہوگیا، میں مدینے چلا

 پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلد اغوا کاروں سے فرحان کو بازیاب کروا لیا جائےگا۔

Sughra Afzal

Content Writer