کوئٹہ؛ ٹریفک پولیس اہلکار پر بااثر شخص کا تشدد ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا  

27 Jun, 2024 | 11:49 PM

عیسیٰ ترین : کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کے اہلکار کو بااثر شخص کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ 

 پولیس ذرائع  کےمطابق تشدد کا نشانہ بنانے والاشخص حکومتی رکن اسمبلی کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے ، بااثر شخص جو گاڑی چلا رہا ہے اس پر سرکاری نمبر پلیٹ ہے ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے، پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ 

مزیدخبریں