ویب ڈیسک : لاہورکے مختلف علاقوں میں مون سون ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم شہر میں ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے، جبکہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ،دن میں پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا کیا، اس کے علاوہ رات میں شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ہوائیں چلنے ،مطلع جزوی ابر آلود ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات نے یکم جولائی تک بادل برسنے کی نوید سنا دی۔ شہر میں ہوا 18 کلو میٹر پر گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔