ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤن شِپ اور نواں کوٹ  لاہور ٹریفک پولیس کے دو نئے سرکل بن گئے

Lahore Traffic Police, Township Circle, Nawan Kot Circle, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  لاہور میں ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کے لئے پہلے موجود تین ٹریفک سرکلز میں دو نئے سرکلز کا اضافہ کر دیا گیا۔ چیف ٹریفک آٖیسر عمارہ اطہر نے  ٹریفک پولیس کے مزید 2نئے ٹریفک سرکلز تشکیل دے کر  ٹاؤن شپ اور نواں کوٹ سرکلز بنا دیئے ہیں۔
 انتظامی بنیادوں پر نئے ٹریفک سرکل تشکیل دیئے  جانے کے بعد توقع ہے کہ خاص طور سے ٹاؤن شپ اور نواں کوٹ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک بہتر ہو جائے گا جبکہ پہلے موجود سرکلز کا علاقہ مختصر ہو جانے سے ان کی انتظامی پرفارمنس بھی بہتر ہو جائے گی۔ 
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے نئے سرکل کی تشکیل کے احکامات جمعرات کے روز  جاری کئے۔
عمارہ اطہر نے رانا یونس کو ڈی ایس پی نواں کوٹ اور اخلاق احمد کو  ڈی ایس پی ٹاؤن شپ تعینات کر دیا۔
قبل ازیں ٹریفک پولیس کو سٹی ڈویژن، صدر ڈویژن اور کینٹ ڈویژن میں تقسیم کیا گیا تھا۔ 
سہیل فاضل ایس پی کینٹ اور ایس پی ہیڈکوارٹرز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سٹی ڈویژن میں ایس منیر ہاشمی، صدر ڈویژن میں ایس پی شہزاد خان ہیں۔
لاہور ٹریفک پولیس 3 ڈویژنز، 12 سرکل اور 34 ٹریفک سیکٹرز پر مشتمل ہے۔
 سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر نے کہا کہ  آبادی اور ٹریفک کے لحاظ سے مزید نئے سیکٹرز اور سرکلز کی ضرورت ہے، نئے سرکل کی تشکیل سے ورکنگ انوائرمنٹ میں بہتری آئے گی۔