صحافی کالونی ہربنس پورہ میں صبح 9بجے سے بجلی بند، علاقہ مکین شدید مشکل میں!

27 Jun, 2024 | 09:47 PM

صحافی کالونی ہربنس پورہ ڈی بلاک میں صبح سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

صحافی کالونی ہربنس پورہ ڈی بلاک میں صبح 9بجے سے بجلی بند ہے، بجلی کی طویل بندش کے باعث علاقے میں پانی کی بھی قلت ہے۔ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے خواتین ، بچے اور بوڑھے نڈھال ہوچکے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود لیسکو کا عملہ بجلی بحال نہ کر سکا ۔ 

بجلی کی عدم فراہمی سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے لیسکو حکام سے نوٹس لے کر بحلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں