ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قابل طلباء کو حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپس فراہم کئے جائیں گے، وزیراعظم 

 قابل طلباء کو حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپس فراہم کئے جائیں گے، وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قابل طلباء کو حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپس فراہم کئے جائیں گے۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ینگ پارلیمنٹیرینز کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ وفد میں اراکین قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، بیرسٹر عقیل ملک، بیرسٹر دانیال چوہدری ، احمد عتیق انور، نوشین افتخار، رانا ارادت شریف خان، محمد عثمان اویسی ،عمار احمد خان لغاری ، ڈاکٹر شائستہ خان، زینب بلوچ ، سعد وسیم ،شاہد عثمان شامل تھے۔ 

ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے، امید ہے آپ ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کریں گے۔ ہم نے نئے مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل طلباء کو حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپس فراہم کئے جائیں گے ۔ بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کے لئے تقریباً 100 ارب کے فنڈز رکھے گئے ہیں جو کہ تاریخی قدم ہے۔ اسکلز ڈیویلپمنٹ اور کھیلوں کے شعبے کے لئے بھی تاریخی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے بھرپور مواقع فراہم کرنے اور ان کی اسکلز ڈویلپمنٹ کے لئے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں میں اصلاحات اور ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیحات ہیں جن سے ملکی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے گے۔ پاکستان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی  اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔