عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ  آنے کے بعد عمر ایوب نے حکومت سے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا

27 Jun, 2024 | 06:51 PM

سٹی42:   عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ  آنے کے بعد عمر ایوب نے حکومت سے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا.
 جمعرات کے روز مقامی عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس کی سزاؤں کی معطلی کی اپیلیں مسترد ہونے بعد   اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ  تحریک انصاف کے اسیران رہا ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ہماری تحریک تیزی سے آگے چلے گی اور ہر جگہ مظاہرے کریں گے.
 عمر ایوب نے   عمران خان اور بشریٰ بی بی  کی اپیلیں مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا  بھی اعلان کیا۔  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

 عدت میں نکاح کیس میں سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردی ہیں، اس کیس میں دونوں کو 7،7  سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں