پولیس شہباز گل کے بھائی کی بازیابی میں ناکام،عدالت نے آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

27 Jun, 2024 | 05:35 PM

ملک اشرف : ماڈل ٹاؤن پولیس  شہباز گل کے بھائی کی بازیابی میں ناکام ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل  ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ 

جسٹس محمد امجد رفیق نے محمد یاسین کی  درخواست پر سماعت کی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڈ سمیت دیگر پولیس افسران  ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے ہمراہ پیش ہوئے. دوران سماعت ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے پولیس کی پراگرس رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں روزانہ کی بنیاد پر روازنہ کارکردگی اجلاس طلب کررہے ہیں ،سی ڈی آر عدالت کے حکم سے پرسوں ملی ہے، مغوی کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں ، ایک ہفتے کی مہلت دے دیں ، ڈی آئی جی آپریشنز  فصل کامران میں خاموش کھڑے کبھی فاضل جج ، کبھی لاء افسر کی طرف دیکھتے رہے۔

جسٹس محمد امجد رفیق نے مغوی کو پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران پر اظہار ناراضگی  کرتے ہوئے کہا مغوی  اور تفصیلی رپورٹ رپورٹ پیش کریں، اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ کو بھی طلب کیا جائے گا،  جسٹس محمد امجد رفیق  نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا جبری گمشدگیاں آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں،  پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنا پالیسی بیان دے، یہ کیا طریقہ ہے کہ کیسز سے ضمانت ملے تو اسے اٹھا لو۔

 عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ۔ 

مزیدخبریں