ویب ڈیسک : ہیٹ اسٹروک سے مزید ایک شہری جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مجموعی تعداد 15 ہوگئی ۔
کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہوگیا، سول اسپتال کراچی میں آج ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ سول اسپتال کراچی میں آج ہیٹ اسٹروک سے مزید 15 مریضوں کو لایا گیا ، جن میں سے ایک شخص حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔
سول اسپتال میں یکم سے 27 جون تک ہیٹ اسٹروک سے 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ سول اسپتال کراچی میں یکم سے 27 جون تک ہیٹ اسٹروک کے 362 کیسز رپورٹ ہوئے ۔