ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدارتی انتخابات: لاہور میں موجود ایرانی شہری کل ایرانی قونصلیٹ میں ووٹ کاسٹ کرینگے

صدارتی انتخابات: لاہور میں موجود ایرانی شہری کل ایرانی قونصلیٹ میں ووٹ کاسٹ کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایران میں صدارتی انتخابات 2024، لاہور میں موجود ایرانی شہری ایرانی قونصلیٹ میں 28 جون کو ووٹ کاسٹ کریں گے۔

لاہور میں موجود ایرانی شہریوں کیلئے قونصلیٹ آفس میں پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے ۔ایران میں صدارتی انتخابات 2024 کے حوالے سے لاہور میں موجود ایرانی شہری ایرانی قونصلیٹ میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سفارت کار اور ایرانی شہری صبح 8:00 سے سہ پہر 4:00 بجے تک ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

14 ویں صدارتی الیکشن کیلئے 6 امیدوار میدان میں ہیں۔

واضح رہے کہ مصطفی ٰپور محمدی، مسعود پزشکیان، سعید جلیلی ، علی رضا زا کانی، محمد باقر قالیباف، سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی صدرارتی امیدوار ہیں ۔