آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

27 Jun, 2024 | 12:43 PM

 (خان شہزاد)  لاہور میں آٹے کی قیمت میں 50 سے 100 روپے مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں 50 سے 100 روپے تک اضافہ ہونے سے 20 کلو گرام آٹے کی قیمت 1600 سے بڑھ کر 1650 روپے تک پہنچ گی، بعض کمپنیوں کے 20کلو تھیلے کی قیمت 100 روپے اضافے سے 1700 روپےجبکہ مجموعی طور پر فی من آٹے کی قیمت 100 سے 200 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے سے آٹے کے نرخوں میں اضافہ کیا گیاہے،   آئندہ بھی گندم اور آٹے کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں