سٹی42 : ہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل نے محرم کی سیکورٹی انتظامات پر اہم اجلاس کل طلب کر لیا .
اجلاس میں محرم کے سیکورٹی انتظامات کی گائیڈ لائن جاری کی جائے گی ۔ اجلاس میں حساس اداروں کے افسران اور اعلی پولیس قیادت شرکت کرے گی ۔اجلاس میں موبائل جامنگ ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی اور علماء اکرام کی زبان بندی اور صوبہ بندی اور ضلع بندی کے اقدامات کے لئے سفارشات تیار کی جائیں گی ۔
محرم کے سیکورٹی انتظامات پر اجلاس میں ڈی سی اور ڈی پی او ویڈیو لنک پر موجود ہوں گے۔