نواز شریف سے والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈی جی کی ملاقات،تاریخی عمارتوں کی بحالی کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق

27 Jun, 2024 | 12:02 PM

سٹی42: لاہور شہر کے تاریخی اور قدیمی ورثہ کی بحالی،  میاں محمد نواز شریف سے والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے ملاقات کی جس میں اندرون لاہور کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کی ماضی کی آب و تاب کی بحالی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اندرون لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی پر والڈ سٹی اتھارٹی کی خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا جبکہ کامران لاشاری نے تاریخی عمارتوں کی بحالی کے جاری منصوبے اور اب سے آگاہ کیا۔ ڈی جی والڈ سٹی نے شاہی قلعہ اورلاہور کے قدیمی دروازوں کی بحالی کے بارے میں بھی نواز شریف کو بتایا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات میں لاہور کی شاندار تاریخی عمارتوں کی بحالی کا عمل جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیر خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمان، صوبائی معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ذیشان اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں