بیجنگ انڈر پاس میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ ، ڈرائیور اور کنڈکٹر زخمی

27 Jun, 2024 | 11:50 AM

سٹی42: بیجنگ انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی حادثہ کا شکار ہو ئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی وجہ سے انڈر پاس میں ٹریفک کی طویل لائنز لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے ٹریکٹر ٹرالی کو ہٹا کر راستہ کلیئر کروایا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ ٹریکٹر کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، حادثہ کے نتیجہ میں ٹریکٹر  میں لوڈ اینٹیں انڈر پاس میں بکھر گئی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہوئی، تاہم حادثہ سے دیگر گاڑیاں محفوظ رہیں۔
 

مزیدخبریں