ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دالیں بھی غریب کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کے مسلسل وار  سےعوام مشکلات کا شکار، دالیں بھی غریب کی قوت خرید سے باہر ہونے گئیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد) اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کے مسلسل وار  سےعوام مشکلات کا شکار، دالیں بھی غریب کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں۔

بڑھتی مہنگائی نےسفید پوش طبقے کا کھنا پینا بھی محال کردیا۔دالوں کی قیمتیں 3 ہزار من تک بڑھنے سے دال چنا،بیسن ،کالے چنے دیگر دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

دال چنا کی سرکاری قیمت250روپےفی کلومقرر کی گئی ہے جبکہ  ہول سیل مارکیٹ میں دال چناکی قیمت285روپےکی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں دال چنا 300 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہونے لگی ہے۔
کالے چنے کی سرکاری قیمت 240 جبکہ ہول سیل قیمت285 روپے مقرر  اور  دال ماش دھلی 600 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہونے لگی ہے۔