(ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے مزید سستا ہو گیا، دوران کاروبار ڈالر 278روپے30پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی جس کے بائث ڈالر278 روپے 40پیسے پربند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس کا اضافے سے 100 انڈیکس 78 ہزار 748 کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا,اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 335 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 275 پر بند ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے میں انڈیکس 710 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 78 ہزار 679 رہی، گزشتہ روز شیئرز بازارمیں 46 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 19 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد رہی۔