ویب ڈیسک:مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی، یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے .
ذرائع کے مطابق ملک میں مجوزہ بجٹ کے زیراثربھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے. گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بال ترتیب 4.4 اور 5.5 ڈالر فی بیرل بڑھی ہیں، حتمی حساب و کتاب اور موجودہ ٹیکس ریٹس کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمت 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8.5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی سمری حکومت کو بھیجے گی، قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے، حکومت ریونیو ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔