ساؤتھ افریقہ نے کر دکھایا؛ افغانستان آؤٹ، مارکرم الیون ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی

27 Jun, 2024 | 10:04 AM

ویب ڈیسک: جنوبی افریقا آئی سی سی مینز  ٹی 20 ورلڈکپ  کےسیمی فائنل میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے ہراکر  پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔

 ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں پروٹیز نے پہلے افغانستان کی ٹیم کو 56 رنز  پر آؤٹ کر دیا پھر یہ معمولی ہدف 8.5  اوورز میں 1 وکٹ  کے نقصان پر حاصل کرکلیا۔ 

57 رنزکا ہدف چھوٹا تھا لیکن خطرناک پچ پر جنوبی افریقا پہلے 4 اوورز میں 1 وکٹ پر صرف 13 رنزبناسکا۔ واحد وکٹ کوئنٹن ڈی کوک کی گری جو 5 ہی رنزبناکرفضل حق فاروقی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد ریزا ہینڈرکس اور کپتان ایڈن مارکرم نے آسانی سے ٹارگٹ پورا کر لیا۔ مارکرم23 اور ریزا 29 پر ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

  اس سے قبل  افغانستان  کرکٹ ٹیم جو  پہلی بار آئی سی سی کٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کاسیمی فائنل کھیل رہی تھی،سیمی فائنل تاریخ کے کم ترین اسکور 56 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔11.5 اوورز  میں تمام 10 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔ سکور بورڈ پر آج سب سے زیادہ رنز  ایکسٹرا 13 تھے۔

 اوپنرز رحمان اللہ گربازصفر اور ابرہیم زردان دو دو  رنز بنا سکے۔گلبدین نائب 9 اورعظمت اللہ 10 کرسکے۔جنت کریم اور راشد خان نے 8،8 رنزبنائے۔ افغانستان کی بیٹنگ لائن پروٹیز پیسرز کاگیسو ربادا، مارکو جانسین اور اینرچ نورتج کا خوف سے باہر نہ نکل سکی۔ مارکو جاسن نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔نورتج نے 3 اوورز میں 7 رنز دیئے اور ایک 2 وکٹیں لیں۔کاگیسو ربادا 14 رنز دے کر 2 آئوٹ کرگئے۔باقی کام اسپنر تبریز شمسی نے کیا جنہوں نے صرف 11 بالز پر6 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔مارکو جانسین پلیئر آف دی میچ رہے۔ 

مزیدخبریں