ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بازار میں پھل سرکاری ریٹ کی نسبت مہنگے داموں میں فروخت ہونے لگا

بازار میں پھل سرکاری ریٹ کی نسبت مہنگے داموں میں فروخت ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پھل خریدنا غریب کیلئے خواب بننے لگا ، بازار میں پھل سرکاری ریٹ کی نسبت مہنگے داموں میں فروخت ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق سیب کالا کولو کا سرکاری ریٹ 325 روپے ہے جبکہ بازار میں 450 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ، کیلےکا سرکاری ریٹ 175 روپے ہے جبکہ بازار میں 250 روپے فی درجن میں فروخت ہونے لگا ، پیلی خوبانی کا سرکاری نرخ160ہے جبکہ بازار میں 250 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، آڑو کا سرکاری نرخ 225 ہے جبکہ بازار میں 280 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری اجنب آم سندھڑی کا سرکاری نرخ 185 ہے جبکہ بازار میں 250 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ، پپیتہ کا سرکاری نرخ 190ہے جبکہ بازار میں 350 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا اور  فالسہ کا سرکاری ریٹ 250 روپے ہے جبکہ بازار میں 350 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔