جنت مرزا نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا 

27 Jun, 2024 | 09:43 AM

( سٹی42پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے ,اب انہوں نےایک اور سنگ میل عبور کرلیا.

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی سٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ کی بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں۔ ٹک ٹاک سٹار اپنی تصاویر اورویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

جنت مرزا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 25 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔اداکارہ نے ٹک ٹاک پر اپنے فالوورز کی تعداد میں اضافے پر حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر 5.8 ملین فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اسٹوری بھی شیئر کی ہے۔

اداکارہ کا 25 ملین میں شامل فالوورز، ٹک ٹاک یوزرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’یہ میرے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے، میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں۔‘

 یاد رہے کہ فالوورز کی تعداد 25 ملین تک پہنچ جانے کے بعد اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کرنے والی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں جبکہ انسٹاگرام ایپ پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز اداکارہ ہانیہ عامر کے پاس ہے۔

مزیدخبریں