سٹی42: آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ٹریننگ پروگرام کیلئےمنتخب افسران کااجلاس ، پنجاب پولیس کے افسران اگلے ماہ چین کا 12 روزہ تربیتی دورہ کریں گے۔
آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ٹریننگ پروگرام کیلئےمنتخب افسران کے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری ، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور انوش مسعود چوہدری نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے 11 افسران یکم جولائی سے لے کر 12 جولائی تک چین کادورہ کریں گے۔
ٹریننگ پروگرام کیلئےمنتخب افسران میں ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی فضل حامد ، اے آئی جی پروکیورمنٹ سید کرار حسین ، ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی محمد بن اشرف ، ایس پی کینٹ لاہور اویس شفیق ، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا انعم فریال ، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا کائنات اظہر ، ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد زینب خالد ، ایس ڈی پی او کمالیہ سندس اسحاق ، ایس ڈی پی او رحیم یارخان بنگل خان اور ایس ڈی پی او کینٹ طیب وزیر شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے اجلاس میں افسران کو ٹریننگ پروگرام کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔