ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا،

شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری  ہے جبکہ آئندہ24گھنٹےکےدوران 10فیصدبارش کےامکانات ہیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)  شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری  ہے جبکہ آئندہ24گھنٹےکےدوران 10فیصدبارش کےامکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ جانے کا امکان ہے۔ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے جبکہ  شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح138ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح164ریکارڈ، ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح159ریکارڈ جبکہ  جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح155ریکارڈکی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہیٹ ویو کے اثرات جاری ہیں اور آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر گزشتہ روز بھی انتہائی گرمی کی لپیٹ میں رہا تھا اور گرمی کی شدت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی تھی۔ شدید گرمی سے معمولات زدنگی بھی متاثر ہیں۔کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ جمعے کو شہر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے   تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان ،شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد میں چند مقامات پر  آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ آج 27 جون سے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور کئی مقامات پر تیز بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ 27 جون سے 30 جون کے دوران بہاولپور، لودھراں، مظفرگڑھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 28 جون سے یکم جولائی تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جون سے یکم جولائی کے دوران خیبر پختونخوا، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 26 جون سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  28 سے 30 جون تک تیز بارش کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ آندھی چلنے کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب  این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ جولائی کے آغاز سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ شدید بارشوں کی وجہ سے مقامی نالوں، ندیوں، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے حساس علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ مری، گلیات، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ خطرناک وادیوں میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کے واقعات کے وقوع پذیر ہونے کا زیادہ امکان ہے۔